تشدد، حملے، توڑ پھوڑ اور خواتین کی بے حرمتی کے الزامات

AhmadJunaidJ&K News urduMay 5, 2026359 Views


اسی دوران ایک اور ویڈیو نے بھی بحث کو جنم دیا، جس میں کچھ افراد ایک شخص کو سفید ساڑی پہنا کر اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے اور اسے سڑک پر گھماتے ہوئے نعرے بازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس کی رہنما سپریا شرینیت نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایک شخص کو ممتا بنرجی جیسا بنا کر اس کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے، جو سیاسی انتقام اور نفرت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں مبینہ طور پر بی جے پی کارکنان ایک ادھیڑ عمر خاتون کو گھیر کر نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکار خاموش تماشائی بنے کھڑے ہیں۔ اس طرح کے واقعات نے ریاست میں خواتین کی سلامتی اور قانون و نظم کی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...