’بدھان نگر کاؤنٹنگ سنٹر‘ کے باہر زبردست ہنگامہ، ٹی ایم سی-بی جے پی حامیوں میں تصادم، لاٹھی چارج

AhmadJunaidJ&K News urduMay 3, 2026359 Views


ممتا بنرجی نے ہفتہ کو اپنی پارٹی کے گنتی ایجنٹوں سے کہا کہ جہاں بی جے پی 500 سے 700 ووٹوں سے آگے ہو، وہاں فوری طور پر دوبارہ گنتی کا مطالبہ کریں۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

i

user

مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں ایک پولنگ مرکز کے باہر اتوار (3 مئی) کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان معمولی تصادم ہوا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات اسٹرانگ روم کے سامنے دونوں پارٹیوں کے کارکنان اور حامیوں کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

نیوز ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کی رپورٹ کے مطابق اس دوران نعرے بازی اور جوابی نعرے بازی ہوئی، جو کچھ ہی دیر میں تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے بڑی تعداد میں مرکزی افواج موقع پر پہنچ گئیں، دونوں پارٹیوں کے حامیوں کو منتشر کیا۔ اس کے بعد ان کے درمیان بیریکیڈس لگا دیے گئے۔

بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کے کارکنان نے پولنگ اسٹیشن کے باہر لگائے گئے اپنے کیمپ میں پارٹی کے جھنڈے لگا دیے تھے، جس کے بعد تنازعہ شروع ہوا۔ جبکہ ترنمول نے بی جے پی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مرکزی افواج نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ حالانکہ مرکزی افواج اور بدھان نگر پولیس کی مداخلت کے بعد صورتحال مزید نہیں بگڑی۔ اسٹرانگ روم کے آس پاس سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام گنتی کے مراکز کے باہر بھی سخت انتظام کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے کاؤنٹنگ کے روز مراکز کے باہر پٹاخے چھورٹنے اور فاتحانہ جلوس نکالنے پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 2 مرحلوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے تحت 293 نشستوں کے لیے پیر کو 77 گنتی مراکز پر ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے فالٹا اسمبلی حلقے کے تمام بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے، کیونکہ 29 اپریل کو ہونے والے دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں سنگین انتخابی بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں۔ اس لیے فالٹا کو چھوڑ کر 293 اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ گنتی مراکز کے گردونواح میں سیکورٹی سخت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو اپنی پارٹی کے گنتی ایجنٹوں سے کہا کہ جہاں بی جے پی 500 سے 700 ووٹوں سے آگے ہو، وہاں فوری طور پر دوبارہ گنتی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے ایجنٹوں کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ اتوار کی رات کسی لاج یا ہوٹل میں قیام کریں، تاکہ پیر کی صبح وقت پر گنتی کے مرکز پہنچ سکیں۔ انہوں نے یہ ہدایات ورچوئل میٹنگ کے ذریعے تمام اسمبلی حلقوں کے ایجنٹوں کو دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...