
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ اس سے قبل 13 جولائی 2024 کو پنسلوانیا کے بٹلر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر فائرنگ ہوئی تھی۔ سیکرٹ سروس کی رپورٹ کے مطابق شام 6:15 بجے ایک حملہ آور نے اونچی جگہ سے کئی راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں۔ اس وقت ٹرمپ کے کان سے خون بہتا ہوا دیکھا گیا تھا اور انہیں فوراً اسٹیج سے محفوظ مقام پر لے جایا گیا تھا۔





