پنجاب کی عآپ حکومت نے راجیہ سبھا رکن ہربھجن سنگھ کی سیکورٹی واپس لے لی

AhmadJunaidJ&K News urduApril 26, 2026360 Views


ہربھجن سنگھ کے گھر کے باہر تعینات تقریباً 9 سے 10 سیکورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں دی گئی سرکاری پائلٹ کار بھی واپس لے لی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

عام آدمی پارٹی (عآپ) میں بڑی پھوٹ کی خبروں کے درمیان پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے سابق کرکٹر اور راجیہ سبھا رکن ہربھجن سنگھ کی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب یہ خبر سرخیوں میں ہے کہ ’ٹربنیٹر‘ جلد ہی عآپ کو الوداع کہہ کر بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ہربھجن سنگھ کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) مندیپ سنگھ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے ان کی پوری پولیس سیکورٹی واپس بلا لی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہربھجن سنگھ کے گھر کے باہر تعینات تقریباً 9 سے 10 سیکورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں دی گئی سرکاری پائلٹ کار بھی واپس لے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس پورے واقعے کا تعلق اس دعوے میں پوشیدہ ہیں جو حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے راگھو چڈھا نے کیا ہے۔ چڈھا نے دعویٰ کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے 10 راجیہ سبھا اراکین میں سے 7 پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔ ان 7 ممکنہ چہروں میں ہربھجن سنگھ کا نام نمایاں طور پر لیا جا رہا ہے۔ اگرچہ ہربھجن سنگھ نے اب تک ان قیاس آرائیوں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن سیکورٹی کی واپسی کو حکومت کی ناراضگی کا واضح اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ہفتہ (25 اپریل) کو ہربھجن سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر کالے رنگ سے ’پنجاب کا غدار‘ لکھ دیا گیا تھا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں کچھ لوگ کالے رنگ کے اسپرے پینٹ سے ’غدار‘ لکھتے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب ہفتہ کو ہی عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا تھا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پارٹی چھوڑنے والے راجیہ سبھا اراکین کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ چنڈی گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ان لیڈران نے نہ صرف پارٹی بلکہ پنجاب کے عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔

وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کو پنجاب اور پنجابیوں سے مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق جو بھی چیز پنجاب کے عوام کے مفاد میں ہوتی ہے، بی جے پی اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ مان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کسی ایک فرد سے بڑی ہے اور چند لوگوں کے جانے سے پارٹی یا پنجاب کی سیاست پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...