
کانگریس لیڈر نے یاد دلایا کہ 24 اپریل 1993 کو آئین کی 73ویں ترمیم نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت آئین میں دفعہ 243-اے سے 243-او تک کی دفعات شامل کی گئیں۔ اس ترمیم کا مقصد پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانا اور انہیں حکمرانی کے بنیادی ستون کے طور پر قائم کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں تقریباً 2.6 لاکھ گرام پنچایتیں، 6,700 سے زیادہ درمیانی سطح کی پنچایتیں اور 673 ضلع پریشدیں کام کر رہی ہیں۔





