بجلی نرخوں میں ممکنہ اضافہ دہلی والوں پر بھاری بوجھ بنے گا: دیویندر یادو

AhmadJunaidJ&K News urduApril 22, 2026361 Views


نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے الزام لگایا ہے کہ ریکھا گپتا کی قیادت والی بی جے پی حکومت بجلی کمپنیوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض کی وصولی صارفین سے کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں دہلی کے عوام کو شدید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عام صارفین کے لیے ’440 وولٹ کا جھٹکا‘ ثابت ہوگا۔

دیویندر یادو نے کہا کہ بجلی اپیلیٹ ٹریبونل نے دہلی الیکٹرک ریگولیٹری کمیشن کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں بقایا رقم کی وصولی کے لیے زیادہ وقت مانگا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے اگست 2025 کے حکم کے مطابق بجلی کمپنیوں کو چار سال کے اندر اپنا بقایا وصول کرنا ہے، جبکہ ریگولیٹری کمیشن نے اس کے لیے 7 سال کی مہلت طلب کی تھی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...