محمد سیٹھ والا کو برطانیہ سے ملک بدری کا نوٹس، ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں بیوی-بیٹی کی ہوئی تھی موت

AhmadJunaidJ&K News urduApril 22, 2026361 Views


محمد سیٹھ والا، جنہوں نے گزشتہ سال ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں اپنی بیوی اور بیٹی کو کھو دیا تھا، اب برطانیہ سے جبری ملک بدری کا سامنا کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ایک ہندوستانی شخص جس نے 2025 کے احمد آباد ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو کھو دیا تھا، کو برطانیہ سے ملک بدری کے خطرے کا سامنا ہے۔ ان کا نام محمد سیٹھ والا بتایا گیا ہے۔ برطانیہ کے ہوم آفس نے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے آج یعنی22 اپریل تک کا وقت دیا ہے۔ اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

محمد سیٹھ والا اپنی اہلیہ کے اسٹوڈنٹ ویزا  کی وجہ سے برطانیہ میں رہ رہے تھے۔ ایئر انڈیا فلائٹ 171 کے حادثے کے بعد ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔ یہ طیارہ احمد آباد سے لندن کے لیے اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہو گیا جس میں 260 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کی اہلیہ صادقہ بانو ٹوپی والا اور دو سالہ بیٹی فاطمہ بھی شامل تھیں۔

برطانیہ کے میڈیا آؤٹ لیٹ میٹرو کی ایک رپورٹ کے مطابق، محمد سیٹھ والا نے یو کے ہوم آفس سے “انسانی ہمدردی”کی بنیاد پر رہنے کی اجازت” (FLR) کی درخواست کی تھی، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔ وہ اس وقت امیگریشن ضمانت پر ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد سیٹھ والا مارچ 2022 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ برطانیہ آئے تھے۔ صادقہ بانو لندن کی السٹر یونیورسٹی کیمپس میں زیر تعلیم تھیں اور وہ وہاں ایک ہنر مند کارکن کے طور پر بسنے کا ارادہ کر رہی تھیں۔  ایئر انڈیا نے سیٹھ والا کو تاج گروپ کے ساتھ لندن میں نوکری کی پیشکش بھی کی تھی، لیکن ویزا ختم ہونے کی وجہ سے وہ اسے قبول نہیں کر سکے۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کی اہلیہ یا بیٹی آج زندہ ہوتیں تو وہ قانونی طور پر برطانیہ میں رہنے کی حقدار ہوتیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...