کے کے آر سیزن میں ایک بھی جیت درج کرنے میں ناکام، گجرات ٹائٹنز نے 5 وکٹوں سے ہرایا

AhmadJunaidJ&K News urduApril 18, 2026362 Views


گجرات ٹائٹنز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولکتہ کی ٹیم نے ابھی تک آئی پی ایل 2026 میں جیت کے ساتھ اپنا کھاتہ نہیں کھولا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

گجرات ٹائٹنز نے  کےکے آر یعنی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کپتان شبھمن گل نے 86 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور آئی پی ایل 2026 میں نصف سنچری کی ہیٹ ٹرک بھی کی۔ان کے 86 رنز کی بدولت انہوں نے اورنج کیپ بھی حاصل کی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 180 رنز بنائے۔ جواب میں گجرات نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

شبھمن گل نے آئی پی ایل 2026 میں نصف سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنا کر گجرات ٹائٹنز کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنے پچھلے دو میچوں میں انہوں نے دہلی کیپٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف بالترتیب 70 اور 56 رنز بنائے۔ اب کولکتہ کی ٹیم کے خلاف انہوں نے 86 رنز بنائے اور اس اننگز میں انہوں نے 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

دوسری جانب گجرات نے بھی فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی ہے۔ گجرات کی ٹیم آئی پی ایل 2026 میں اپنے پہلے دو میچ ہار گئی تھی لیکن آخری تین میچ جیت کر اس نے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے بھی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ کی ٹیم کی یہ مسلسل شکست ہے۔ آئی پی ایل 2026 میں کے کے آر کی یہ 6 میچوں میں پانچویں شکست ہے جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔ کولکتہ اب تک سیزن میں ایک بھی جیت درج نہیں کر پائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...