
ڈاکٹر نریش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سانحہ میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے حادثے کے باوجود ریاستی حکومت متاثرین کو فوری راحت اور مدد فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ان کے مطابق ایسے مشکل وقت میں حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہو اور ان کی معاشی و سماجی سلامتی کو یقینی بنائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو فوری طور پر ایک کروڑ روپے فی خاندان معاوضہ دیا جائے، جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کے علاج کا پورا خرچ حکومت برداشت کرے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی بازآبادکاری پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ اس مشکل صورتحال سے نکل سکیں۔






