دہلی میں ابھی سے درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے پار

AhmadJunaidJ&K News urduApril 17, 2026363 Views


رج اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.4 ڈگری زیادہ ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 0.5 ڈگری کم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

کل یعنی 16 اپریل کو دہلی میں موسم بدل گیا۔ قومی دارالحکومت نے  اس مرتبہ اپنی پہلی ہیٹ ویو کا تجربہ کیا، درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا، جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صفدرجنگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.5 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سیلسیس، معمول سے 1.3 ڈگری کم ہے۔

پالم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 2.0 ڈگری زیادہ ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 21.6 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول سے 0.2 ڈگری کم ہے۔ لودھی روڈ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 4.1 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 18.8 ڈگری سیلسیس، معمول سے 2.2 ڈگری کم رہا۔

رج اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.4 ڈگری زیادہ ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 0.5 ڈگری کم ہے۔ آیا نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 2.8 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جو معمول سے 3.9 ڈگری کم ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے آج یعنی17 اپریل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس اور کم از کم 23 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...