’پی ایم ادے یوجنا‘ مکمل طور پر ناکام اور عوام کو الجھانے والا منصوبہ: ڈاکٹر نریش کمار

AhmadJunaidJ&K News urduApril 9, 2026362 Views


ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ اگر حقیقت میں حکومت عوام کو راحت دینا چاہتی تو وہ کانگریس پارٹی کی طرح ایک ہی فیصلے میں کالونیوں کو بلا شرط اور مفت میں ریگولرائز کرتی، جیسا کہ پہلے کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@</p></div>

i

user

دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے ’پی ایم ادے یوجنا‘ کے حوالے سے بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایک ناکام اور فلاپ پالیسی ہے، جسے دوبارہ پیش کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر نریش کمار نے ’پی ایم ادے یوجنا‘ کو مکمل طور پر ناکام اور عوام کو گمراہ کرنے والی پالیسی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ایک تفصیلی میمورنڈم سونپا ہے۔ اس میمورنڈم کی ایک کاپی لیفٹیننٹ ترنجیت سنگھ سندھو کو بھی بھیجی گئی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ منصوبہ تقریباً 7 سال قبل شروع کیا گیا تھا، لیکن اب تک اس سے صرف تقریباً 40 ہزار لوگ ہی جڑ پائے ہیں جو اس کی مکمل ناکامی کو واضح کرتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کالونیوں کو ’جیسے ہیں ویسے‘ کی بنیاد پر ریگولرائز کرنے کے بجائے اب صرف پلاٹ کو ریگولرائز کرنے کی بات کر رہی ہے، وہ بھی کئی سخت قوانین اور بھاری فیس کے ساتھ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایک آر ٹی آئی کے جواب میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جن 1511 کالونیوں کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، ان میں سے 567 کالونیاں پہلے ہی 16 فروری 1977 کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی حکومت کے ذریعہ ریگولرائز کی جا چکی ہیں۔ ایسے میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ پہلے سے ریگولرائز کالونیوں کو دوبارہ اس منصوبہ میں شامل کرنے کا مقصد کیا ہے۔ ایسے میں یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا ان 1511 کالونیوں کی فہرست میں یہ 567 پہلے سے ریگولرائز کالونیاں بھی شامل ہیں یا انہیں الگ زمرے میں رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ اگر حقیقت میں حکومت عوام کو راحت دینا چاہتی تو وہ کانگریس پارٹی کی طرح ایک ہی فیصلے میں کالونیوں کو بلا شرط اور مفت میں ریگولرائز کرتی، جیسا کہ پہلے کیا گیا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اکتوبر 1993 تک مجموعی طور پر 567 کالونیاں اسی پالیسی کے تحت ریگولرائز کی گئی تھیں، جن پر نہ کوئی فیس تھی اور نہ ہی پیچیدہ شرطیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ پہلے سے منظور شدہ 567 کالونیاں اس منصوبہ میں شامل ہیں یا نہیں، جس سے شک کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک بڑا جھوٹ اور سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ 1993 کی پالیسی کی بنیاد پر تمام کالونیوں کو ’جیسے ہیں ویسے‘ کے اصول پر ریگولرائز کیا جائے، نہ کہ پلاٹ کو الگ سے ریگولرائز کرنے کے نام پر عوام پر فیس اور قوانین کا بوجھ ڈالا جائے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ حکومت اس منصوبہ کے ذریعہ عوام سے پیسہ وصولنا چاہتی ہے اور انہیں غیر ضروری قوانین میں پھنسا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے جو کسی بھی طرح سے عوامی مفاد میں نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...