ہیمنت بسوا سرما بدعنوانی اور زمینوں کی بندربانٹ میں ملوث، نفرت کی سیاست کر رہے ہیں: راہل گاندھی

AhmadJunaidJ&K News urduApril 6, 2026359 Views


راہل گاندھی نے کہا کہ آسام کی سیاست کو نفرت اور تقسیم کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ اس ریاست کی اصل پہچان اتحاد، بھائی چارہ اور ثقافتی ہم آہنگی رہی ہے۔ انہوں نے زوبین گرگ، گوپی ناتھ بوردولوئی، بھوپین ہزاریکا اور ترون گوگوئی جیسی شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اہم شخصیات نے ہمیشہ لوگوں کو جوڑنے کا کام کیا، نہ کہ انہیں تقسیم کرنے کا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاستی وسائل کو عوامی مفاد کے بجائے اپنے قریبی حلقوں کے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہزاروں بیگھہ زمین مختلف بڑی کمپنیوں اور شخصیات کو دی گئی، جو ایک منظم پالیسی کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ عمل آسام کے عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...