
واضح رہے کہ دہلی۔ این سی آر میں آلودگی کی وجہ سے فضائی معیار (اے کیو آئی) ایک سنگین چیلنج ہوتا ہے خاص طور پر موسم سرما میں آلودگی کی حالت اس قدر خراب ہوتی ہے کہ اکثر دن میں بھی اندھیرا چھا جاتا ہے۔ سی پی سی بی کا ماننا ہے کہ صنعتوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا شیئر نہ کرنا آلودگی پر قابو پانے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اس کارروائی کا مقصد صنعتوں کو جوابدہ بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی یونٹ خفیہ طور پر زہریلی گیسوں کا اخراج نہ کر سکے۔






