امریکہ و اسرائیل کے تازہ حملوں میں ایران کے سابق وزیر خارجہ زخمی، بیوی کی موت، یہاں پڑھیں 5 اہم اپڈیٹس

AhmadJunaidJ&K News urduApril 2, 2026359 Views


بغداد واقع امریکی سفارت کانہ نے جمعرات کو کہا کہ ایران حامی ملیشیا گروپ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر وسط بغداد میں حملہ کر سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>اے آئی</p></div>

i

user

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ یہ جنگ جلد ختم ہونے کا راستہ نکلے گا، لیکن امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعہ قوم کے نام تازہ خطاب نے فکر میں مزید اضافہ ہی کر دیا ہے۔ اس درمیان امریکہ و اسرائیل کے حملہ میں سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خراجی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس حملہ میں کمال کی بیوی ہلاک بھی ہو گئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری سرگرمیوں سے متعلق تازہ حالات پر 5 اہم اپڈیٹس یہاں دیکھیں…

  1. خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق ناٹو کے جنرل سکریٹری مارک روٹے آئندہ ہفتہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ امریکی صدر ٹرمپ کے ایران جنگ پر نااتفاقی کو لے کر یوروپی ساتھیوں کی تنقید کرنے کے بعد ہو رہا ہے۔ ناٹو ترجمان ایلیسن ہارٹ نے کہا کہ ’’میں تصدیق کر سکتی ہوں کہ جنرل سکریٹری اگلے ہفتہ واشنگٹن میں ایک طویل وقت سے طے دورہ پر ہوں گے۔‘‘ وہائٹ ہاؤس کے ایک افسر نے بھی اس دورے کی تصدیق کی ہے۔

  2. ایران نے بنگلہ دیش کے 6 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، جس میں ایندھن بھرے ہوئے ہیں۔ یہ جہاز قطر سے ایل این جی اور سعودی عرب سے خام تیل کو ٹرانسپورٹ کر رہے تھے۔ ایران کے اس فیصلہ سے بنگلہ دیش کو ایندھن کی کمی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کو ایندھن کی فراہمی میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسی لیے اس نے ان جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ایران کے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔

  3. امریکہ-اسرائیل حملوں میں ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال کراجی سنگین طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ انھیں بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ جانکاری سرکاری نیوز ایجنسی ’نور نیوز‘ نے دی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حملہ میں ان کی بیوی کی موت ہو گئی ہے۔ کمال نے 1997 سے 2005 تک ایران کے وزیر خارجہ کی شکل میں کام کیا اور بعد میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر رہے۔

  4. بغداد واقع امریکی سفارت کانہ نے جمعرات کو کہا کہ ایران حامی ملیشیا گروپ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر وسط بغداد میں حملہ کر سکتے ہیں۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے امریکی شہریوں سے عراق چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  5. ایران نے حائفہ کی طرف کلسٹر منیشن راکٹ داغا ہے۔ اس سے سنٹرل اسرائل میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں کئی بچے شامل ہیں۔ اسرائیل کے افسران نے بتایا کہ ایران نے بدھ کی صبح کلسٹر منیشن لانچ کیا تھا، جس میں ایک 11 سالہ لڑکی سنگین طور پر زخمی ہو گئی تھی۔ ایرانی حملے میں کئی گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...