پی ایم مودی سویڈن کا سفر ختم کر ناروے کے لیے روانہ، ہندوستانیوں میں خوشی کی لہر

AhmadJunaidJ&K News urduMay 18, 2026358 Views


ایک ہند نژاد شخص نے پی ایم مودی کے ناروے دورہ پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی برسوں بعد ہندوستانی وزیر اعظم یہاں آ رہے ہیں۔ اس طرح کے دورے ہونے چاہئیں۔ یہ ہمارے لیے اور ناروے کے لیے اچھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی کی فائل تصویر / آئی  اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی کی فائل تصویر / آئی  اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو تیسرے ہندوستان-نورڈک سمٹ اور 2 طرفہ ملاقات کے لیے ناروے کے دورے پر ہیں۔ پی ایم مودی کے ناروے دورہ کو لے کر وہاں موجود ہند نژاد لوگوں میں انتہائی خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس دورہ سے لوگوں کی خوشی اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ 4 دہائی بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا ناروے دورہ ہے۔

پی ایم مودی کے ناروے دورہ پر ہندوستانی نژاد ایک شخص نے کہا کہ ’’یہ بہت اچھی بات ہے کہ وزیر اعظم آ رہے ہیں۔ وہ گزشتہ سال ہی آنے والے تھے، لیکن یوکرین جنگ کی وجہ سے نہیں آ سکے تھے۔ وزیر اعظم کا آنا ہم لوگوں (ہندوستانی برادری) کے لیے کافی اچھا ہے۔‘‘ اس نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی کافی اچھا کام کر رہے ہیں۔ ان کے یہاں آنے سے ہم لوگوں کو طاقت ملے گی۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورے سے ہمیں کافی امیدیں ہیں۔‘‘

ایک دیگر ہند نژاد شخص نے کہا کہ کئی برسوں بعد ہندوستان کے وزیر اعظم یہاں آ رہے ہیں۔ اس طرح کے دورے ہونے چاہئیں۔ یہ ہمارے لیے اور ناروے کے لیے اچھا ہے۔ ہم لوگ وزیر اعظم سے ملنے جائیں گے۔ ہمیں وزیر اعظم مودی سے ملنے کا موقع ملنے والا ہے۔ مزید ایک شخص نے وزیر اعظم مودی کے دورے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے پی ایم مودی بہت سرگرم ہیں۔ ایسے وقت میں جب دنیا تیل، گیس اور قدرتی وسائل سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے، ناروے ہماری مدد کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم اسی تناظر میں آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم اپنی ذمہ داری اچھی طرح نبھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس دورے سے ہندوستانی برادری میں خوشی کا ماحول ہے۔‘‘

ہندوستانی تارکین وطن برادری کے ایک شخص کا اس دورہ سے متعلق کہنا ہے کہ ہند نژاد فرد ہونے کے ناطے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ڈیڑھ ارب ہندوستانیوں کے نمائندہ ناروے آ رہے ہیں۔ کافی طویل عرصے کے بعد ہندوستان کا کوئی وزیر اعظم ناروے آ رہا ہے۔ اس کا گواہ بننے کا مجھے موقع ملا ہے۔ وزیر اعظم کے دورے سے ہندوستانی برادری میں خوشی ہے۔ ناروے کی ایک معروف عالمی کمپنی ڈی این وی کے ہندوستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کنٹری چیئر امیت متل نے اس دورہ کو لے کر کہا کہ مجھے لگتا ہے وزیر اعظم مودی کی آمد پر ناروے میں کافی جوش و خروش ہے۔ ہم طویل عرصے سے اس دورے کا انتظار کر رہے تھے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...