میگھالیہ نے ایلن مسک کے ’اسٹارلنک‘ سے کیا معاہدہ، ریاست میں تیز رفتار انٹرنیٹ کا راستہ ہموار

AhmadJunaidJ&K News urduApril 2, 2026361 Views


میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے کہا کہ حکومت اور اسٹارلنک کے درمیان ’ایم او یو‘ (میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ) پر دستخط ہوتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ گزشتہ 8 سالوں میں ہم نے انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

میگھالیہ حکومت نے پوری ریاست میں تیز رفتار انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کے مقصد سے ایلن مسک کے ’اسٹارلنک‘ کے ساتھ ’میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ‘ (ایم او یو) دستخط کیا ہے۔ اس قدم سے خاص طور پر میگھالیہ کے دور دراز والے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پیش رفت کی جانکاری دیتے ہوئے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے کہا کہ یہ معاہدہ اس علاقہ میں کنکٹیویٹی کی کمی کو پورا کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔

کونراڈ سنگما نے کہا کہ میگھالیہ حکومت اور اسٹارلنک کے درمیان ’ایم او یو‘ پر دستخط ہوتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ گزشتہ 8 سالوں میں ہم نے انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا ہے، ٹیکنالوجی اختیار کیا ہے اور گورننس کو بہتر بنایا ہے۔ اس سے جو پروسیس پہلے 30 دن میں ہوتے تھے، وہ اب صرف 3 دن میں ہو جاتے ہیں۔ پھر بھی ہمارے دور دراز کے اسکول، ہیلتھ سنٹر اور طبقات کو جوڑنا ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایڈوانسڈ سیٹلائٹ کنکٹیویٹی ٹیکنالوجی شروع کرنے کے یے پارٹنرشپ ان چیلنجز کو دور کرنے میں مدد کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سنگما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس پیش قدمی سے بہتر ہیلتھ کیئر کی رسائی کے ذریعہ جان بچانے، اسٹوڈنٹس کے لیے سیکھنے کے مواقع بہتر بنانے اور کسانوں و دیہی طبقات کی روزی روٹی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ریاستی حکومت شیلانگ کو نارتھ ایسٹ میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا قلعہ بنا رہی ہے، جس سے ہنرمند نوجوانوں کے لیے مواقع میسر ہوں گے اور مستقبل کے لیے ایک مضبوط ڈیجیٹل ایکوسسٹم تیار ہوگا۔ اس پیش قدمی سے مقامی کمیونٹی کو آن لائن کام، ڈیجیٹل بزنس اور بڑے مارکیٹ میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ اس سے شہری علاقوں کے لیے ہجرت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ’اسٹارلنک‘ ایک انٹرنیٹ سروس ہے جو ’لو اَرتھ آربٹ‘ میں سیٹلائٹ کے ذریعہ انٹرنیٹ دیتا ہے، جس سے موبائل ٹاور یا فائبر کیبل جیسے انفراسٹرکچر پر انحصار کیے بغیر کنکشن ملتا ہے۔ یہ میگھالیہ جیسے علاقوں میں خاص طور سے مفید ہے، جہاں پہاڑی علاقے اور دور دراز والے مقامات پر نیٹورک لگانا مشکل ہوتا ہے۔ چھوٹی سیٹلائٹ ڈِش لگانے سے دور دراز کے گاؤں بھی ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...