انڈونیشیا میں پھر آیا 7.4 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی عمارتیں زمین دوز، ایک ہلاکت کی تصدیق، اٹھنے لگیں سنامی کی لہریں

AhmadJunaidJ&K News urduApril 2, 2026361 Views


انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات ایجنسی نے بتایا کہ 5 مختلف مقامات پر سنامی کی لہریں دیکھی گئیں۔ ان میں سب سے اونچی لہر شمالی سلاویسی کے شمالی مناہاسا میں 0.75 میٹر (تقریباً 2.46 فیٹ) درج کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

کئی بڑے زلزلوں کا سامنا کر چکے انڈونیشیا میں جمعرات کی صبح ایک بار پھر شدت آمیز زلزلہ آیا جس نے ہر طرف ہنگامہ اور چیخ و پکار پیدا کر دیا۔ یہ زلزلہ شمالی مولوکا سمندر میں آیا جس کی شدت 7.4 درج کی گئی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں زلزلہ کی شدت 7.6 اور 7.8 بھی بتائی گئی ہے۔ اس طاقتور زلزلہ نے جہاں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، وہیں سمندر میں سنامی کی لہریں بھی پیدا ہو گئیں۔ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق اس آفت میں اب تک کم از کم ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

انڈونیشیا کی محکمۂ موسمیات ایجنسی (بی ایم کے جی) نے بتایا کہ 5 مختلف مقامات پر سنامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں۔ ان میں سب سے اونچی لہر شمالی سلاویسی کے شمالی مناہاسا میں 0.75 میٹر (تقریباً 2.46 فیٹ) ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کے بعد 11 آفٹر شاکس (بعد میں آنے والے جھٹکے) بھی محسوس کیے گئے، جن میں سب سے شدید جھٹکا 5.5 شدت کا تھا۔ اس درمیان بی ایم کے جی چیف تیوکو فیصل فتحانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی ماڈلنگ کے مطابق لہریں 0.5 میٹر سے لے کر 3 میٹر (1.6 سے 9.8 فٹ) تک بلند ہونے کا امکان تھا۔ ایجنسی نے عوام سے مکمل طور پر مستعد رہنے کی اپیل کی ہے۔

شمالی سُلاویسی پولیس کے ڈپٹی چیف اوی سیتیونو نے صحافیوں کو بتایا کہ ماناڈو علاقہ میں مقامی اسپورٹس اتھارٹی کی ایک عمارت کا حصہ منہدم ہو گیا، جس کے ملبہ تلے دب کر ایک شخص کی دردناک موت ہو گئی۔ انڈونیشیا کے ’میٹرو ٹی وی‘ پر عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیوز دکھائی گئی ہیں۔ ماناڈو میں رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکلنے لگے۔ خاتون کے مطابق ان کے محلہ میں باہر سے کوئی بڑا نقصان نظر نہیں آیا، لیکن جھٹکوں سے الماریوں میں رکھا سامان نیچے گر گیا اور علاقہ کی بجلی کٹ گئی۔ بیتونگ اور ٹرنٹے شہروں میں 10 سے 20 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے بہت شدت سے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ کا مرکز فلپائن کے ساحل سے تقریباً 580 کلومیٹر (360 میل) جنوب میں اور ملیشیا کے صباح سے 1,000 کلومیٹر (621 میل) دور سمندر میں واقع تھا۔ انڈونیشیا کی قومی آفات ایجنسی نے لوگوں سے مسلسل محتاط رہنے کو کہا ہے۔ ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ لہریں نسبتاً چھوٹی ہیں، لیکن آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔ ابتدائی رپورٹس میں چند گھروں اور ایک چرچ کو معمولی سے درمیانہ درجے تک نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے، جبکہ نقصان کا مکمل جائزہ ابھی لیا جا رہا ہے۔

امریکی سنامی وارننگ حکام نے ابتدا میں کہا تھا کہ زلزلہ کے مرکز سے 1,000 کلومیٹر کے دائرے میں انڈونیشیا، فلپائن اور ملیشیا کے ساحلی علاقوں میں خطرناک سنامی آ سکتی ہے، تاہم بعد میں اس خطرے کی وارننگ واپس لے لی گئی۔ اس درمیان فلپائن کی سسمولوجی ایجنسی نے تباہ کن سنامی کے خدشہ کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ ملیشیا نے بھی کہا ہے کہ فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

پیسفک سنامی وارننگ سنٹر نے گوام، جاپان، ملیشیا، پاپوا نیو گنی، فلپائن اور تائیوان کے ساحلی علاقوں کے لیے 0.3 میٹر (1 فٹ) سے کم اونچی لہروں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جاپان میں لہریں 0.2 میٹر تک پہنچ سکتی ہیں، تاہم کسی قسم کے نقصان کا خدشہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...