
ایران پر امریکہ اسرائیل جنگ آب و ہوا کے لیے ایک بڑی تباہی کا باعث ثابت ہو رہی ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے صرف 14 دنوں میں 50 لاکھ ٹن سے زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوا۔ جو کہ 84 ممالک کے مشترکہ اخراج کے برابر ہے۔ گزرتے دنوں کے ساتھ جس تیزی سے جنگی طیارے، ڈرون اور میزائل ہزاروں افراد کو ہلاک کر رہے ہیں، بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہے ہیں، اس سے مغربی ایشیا ایک بہت بڑے ماحولیاتی قربانی گاہ میں تبدیل ہو رہا ہے۔
ایک تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ جنگ کے پہلے 14 دنوں میں 50 لاکھ ٹن سے زائد گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ہوا۔ ‘دی گارڈین’ کا دعویٰ ہے کہ اس کے ساتھ شیئر کیا گیا تجزیہ، فوسل فیول کے انفراسٹرکچر، فوجی اڈوں، شہری علاقوں اور سمندر میں بحری جہازوں پر حملوں سے ہونے والے تباہ کن ماحولیاتی نقصان کی رپورٹنگ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتا ہے۔





