مغربی بنگال کے گورنر آنند بوس نے دیا استعفیٰ، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اظہارِ حیرت

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 5, 2026360 Views


لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کویندر گپتا نے استعفیٰ ٹھیک اس وقت دیا جب ان کی تقرری کے ایک سال مکمل ہونے والے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>سی وی آنند بوس / تصویر: ’ایکس‘ BengalGovernor@</p></div><div class="paragraphs"><p>سی وی آنند بوس / تصویر: ’ایکس‘ BengalGovernor@</p></div>

i

user

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے جمعرات کو اچانک گورنر عہدہ سے استعفیٰ دے کر سبھی کو حیران کر دیا۔ وہ جمعرات کو دہلی میں تھے اور اس دوران ہی انھوں نے استعفیٰ نامہ صدر جمہوریہ کو بھیج دیا۔ موصولہ جانکاری کے مطابق تمل ناڈو کے گورنر سی وی روی کو عارضی طور سے مغربی بنگال کے گورنر عہدہ کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخاب سے عین قبل گورنر کا استعفیٰ سیاسی طور سے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ گورنر کے طور پر آنند بوس ابتدا سے ہی ریاست کے کئی ایشوز پر بے باک رائے رکھتے رہے ہیں۔ وہ مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کی مختلف پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔ ان کی مدت کار میں کئی امور پر ریاست و گورنر کے درمیان تصادم دیکھنے کو ملا تھا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر کے اچانک استعفیٰ پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سی وی آنند بوس کے استعفیٰ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ابھی استعفیٰ کے پیچھے کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ حالانکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے حیرانی نہیں ہوگی اگر آنے والے ریاستی اسمبلی انتخاب سے ٹھیک پہلے گورنر پر مرکزی وزیر داخلہ نے کچھ سیاسی فائدے کے لیے دباؤ ڈالا ہو۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے ابھی مجھے بتایا کہ آر این روی کو مغربی بنگال کا گورنر بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس بارے میں طے رواج کے مطابق مجھ سے کبھی مشورہ نہیں لیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس قدم سے ان کی 9 ماہ کی مدت کار ختم ہو گئی ہے، جو 18 جولائی 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ کویندر گپتا، جنھوں نے مرکز کے زیر انتظام لداخ کے تیسرے ایل جی اور اس عہدہ پر بیٹھنے والے پہلے سیاسی لیڈر کی شکل میں تاریخ رقم کی، انھوں نے اپنا استعفیٰ ٹھیک اس وقت دیا جب ان کی تقرری کے ایک سال مکمل ہونے والے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...