وائناڈ میں لینڈ سلائیڈ متاثرین کے لیے مکانات کی ہوگی تعمیر، کل سنگ بنیاد تقریب میں راہل-پرینکا کی ہوگی شرکت

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 25, 2026364 Views


30 جولائی 2024 کو شدید بارش کے باعث وائناڈ کے چورلملا اور منڈکئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>راہل اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

کیرالہ کے وائناڈ میں چورلملا-منڈکئی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لیے تعمیر کیے جانے والے مکانات کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں 26 فروری کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور مقامی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی شامل ہوں گی۔ جولائی 2024 میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اور سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے تھے۔

پارٹی کے ذریعہ بدھ (25 فروری) کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی جمعرات کی صبح کنور ہوائی اڈہ پہنچیں گے۔ وہ پیراوور میں کسانوں کی میٹنگ میں شامل ہونے کے بعد دوپہر کو کلپیٹا پہنچ کر سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی صبح کلکٹریٹ میں ’دِشا میٹنگ‘ میں حصہ لیں گی اور دوپہر 1:30 بجے محکمہ جنگلات کی ریپڈ رسپانس ٹیم کو جدید آلات سونپیں گی۔ اس کے بعد وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گی، جن میں اسکول کی تقریبات، مجوزہ منصوبوں کا دورہ اور آفت زدگان کو گھروں کی چابیاں سونپنے کی تقریب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 30 جولائی کو شدید بارش کے باعث وائناڈ کے چورلملا اور منڈکئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔ اس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے اور ہزاروں افراد کو بے گھر ہونا پڑا تھا۔ اس سے قبل کیرالہ میں اگست 2018 میں آئی قدرتی آفت میں 483 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس آفت کو ریاست کی ’صدی کا سیلاب‘ کہا گیا تھا۔ اس حادثے کے بعد 3.91 لاکھ خاندانوں کے 14.50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 57,000 ہیکٹر زرعی فصلیں تباہ ہو گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...