میوات ماب لنچنگ کے ملزم کی پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی خارج

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 25, 2026363 Views


جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی قیاد ت میں میوات ماب لنچنگ کے متاثرین کو انصاف دلانے کی جدوجہد تیز ہو گئی ہے۔

پنجاب - ہریانہ ہائی کورٹ / تصویر سوشل میڈیاپنجاب - ہریانہ ہائی کورٹ / تصویر سوشل میڈیا

i

user

نئی دہلی: پلول ضلع ہریانہ کے ایک نہایت حساس ماب لنچنگ مقدمہ میں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے ملزم نربیر عرف نرویر کی ضمانت عرضی مسترد کر دی ہے۔ جسٹس سوریہ پرتاپ سنگھ نے کریمنل کیس نمبر 2025/68227 کی سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ صادر کیا ہے۔ آج عدالت میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی طرف سے مقرر کردہ وکیل ایڈووکیٹ روزی خاں نے جم کر بحث کی جو ماب لنچنگ میں شہید یوسف اور متاثرہ ڈرائیور روی کی طرف سے ہائی کورٹ میں اس مقدمے میں تعاون کر رہی ہیں۔

واضح ہو کہ 24 جنوری 2025  کو گاؤں اورنگ آباد میں 2 گائے اور ایک بچھڑے کو ایک منی ٹرک کے ذریعے لے جایا جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک ہجوم نے ٹرک ڈرائیور روی اور یوسف کو گھیر کر مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید زخموں کے باعث یوسف کی موت واقع ہو گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ منڈکٹی، ضلع پلول میں  ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اس مقدمہ میں مجموعی طور پر 9 ملزمان نامزد ہیں اور بقید ہیں۔

ملزم نربیر نے بی این ایس کی دفعہ 483 کے تحت ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت عرضی دائر کی تھی۔ دفاعی فریق کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں ہے اور اگرچہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کی موجودگی نظر آتی ہے، لیکن وہ مار پیٹ میں براہ راست ملوث دکھائی نہیں دیتا۔

دوسری طرف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مقرر کردہ وکیل روزی خاں نے مضبوط دلائل کے ساتھ ضمانت کی مخالفت کی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر دستیاب شواہد کی روشنی میں بادی النظر میں ملزم کی شمولیت ظاہر ہوتی ہے اور جرم کی نوعیت انتہائی سنگین ہے، اس لیے ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

اس حساس مقدمہ کی قانونی پیروی جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی سرپرستی میں انجام دی جا رہی ہے۔ ضلع و سیشن عدالت پلول میں جمعیۃ کی جانب سے ایڈووکیٹ ایشور سنگھ سورین مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں، جبکہ ہائی کورٹ چنڈی گڑھ میں ملزم کی ضمانت کی مخالفت کے لیے ایڈووکیٹ روزی خاں پیش ہوئیں۔ پورے مقدمہ کی قانونی حکمت عملی جمعیۃ علماء ہند کے قانونی امور کے ذمہ دار نیاز احمد فاروقی کی رہنمائی میں مرتب کی جا رہی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی اور ریاستی جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں بالخصوص مولانا یحیٰ کریمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب و ہماچل وغیرہ نے اس سانحہ کے بعد اہل خانہ سے ملاقات کر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی۔ یہ مقدمہ اس وقت ضلع و سیشن عدالت پلول میں زیر سماعت ہے اور گواہی کا مرحلہ جاری ہے۔ تمام 9 ملزمان عدالتی حراست میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...