زمبابوے نے آسٹریلیا کے بعد میزبان سری لنکا کو بھی دی شکست، بغیر کوئی میچ ہارے سپر-8 میں ہوئی انٹری

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 19, 2026359 Views


سری لنکا کے خلاف جیت کے ساتھ زمبابوے کی ٹیم ’گروپ-بی‘ میں ٹیبل ٹاپر بن گئی ہے۔ لیگ مرحلہ میں کھیلے گئے 4 مقابلوں میں اس نے 3 میچ جیتے اور ایک میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا۔

<div class="paragraphs"><p>پلیئر آف دی میچ سکندر رضا، تصویر ’ایکس‘ @ICC</p></div><div class="paragraphs"><p>پلیئر آف دی میچ سکندر رضا، تصویر ’ایکس‘ @ICC</p></div>

i

user

زمبابوے نے ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ میں آج ایک بار پھر الٹ پھیر کر پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ آسٹریلیا کو شکست دے کر سبھی کو ششدر کرنے والی سکندر رضا کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلہ میں آج میزبان سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ’سپر-8‘ میں شاہانہ انداز میں انٹری ماری۔ اس فتح کے ساتھ زمبابوے نے یہ پیغام بھی دنیائے کرکٹ، خاص طور سے آسٹریلیائی مداحوں کو دے دیا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بارش کو ’قصوروار‘ ٹھہرانے والے زمبابوے کو ’کمزور‘ نہ سمجھیں۔

دراصل زمبابوے اور آئرلینڈ مقابلہ میں بارش کے سبب دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا تھا۔ آسٹریلیا امید لگائے بیٹھا تھا کہ زمبابوے کو آئرلینڈ شکست دے اور سری لنکا تو زمبابوے کو شکست دے ہی دے گی۔ اس طرح زمبابوے کے 4 پوائنٹس رہتے اور آسٹریلیا اپنے 2 پوائنٹس میں عمان سے جیت حاصل کر 2 مزید پوائنٹس جوڑ لیتی ہے۔ یعنی زمبابوے اور آسٹریلیا کے 4-4 پوائنٹس ہو جاتے، پھر اچھا رَن ریٹ قائم کر آسٹریلیا سپر-8 میں داخل ہونے کو پُرامید تھی۔ لیکن زمبابوے-آئرلینڈ میچ رَد ہونے سے زمبابوے کے 5 پوائنٹس ہو گئے اور آسٹریلیا کو لیگ مرحلہ میں ہی باہر ہونا پڑا۔ اب زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے کر ثابت کر دیا کہ آئرلینڈ سے ٹیم مچ ہار جاتی، تب بھی سپر-8 میں پہنچنا ممکن تھا۔

بہرحال، آج زمبابوے کے سلامی بلے باز برائن بینیٹ 48 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 63 رن، اور کپتان سکندر رضا کے طوفانی 26 گیندوں پر 45 رن کی بدولت ٹیم نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر ’گروپ بی‘ میں 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ کولمبو میں کھیلے گئے آج کے اس مقابلہ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنائے تھے۔ جواب میں زمبابوے نے 3 گیندیں باقی رہتے محض 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنا دیے۔ ٹیم کو جب جیت کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی، بینیٹ نے تیکشنا کی گیند پر 4 رن بنا کر ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔ سکندر رضا کو ان کی بہترین بلے بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...