بی جے پی رکنِ اسمبلی کا بجٹ پر ’شرمناک‘ بیان، خواتین و سماجی تنظیموں کا کارروائی کا مطالبہ

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 19, 2026360 Views


بحث کے دوران بہادر سنگھ کولی نے موجودہ حکومت کے بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے اس کا موازنہ ’چھورے (لڑکے) کی پیدائش‘ سے کیا، جبکہ سابق کانگریس حکومت کے آخری بجٹ کو ’چھوری (لڑکی) کی پیدائش‘ سے تشبیہ دی۔ ان کے اس تبصرے کے بعد ایوان میں بھی اعتراضات اٹھائے گئے اور اپوزیشن جماعت کانگریس نے اسے نامناسب قرار دیا۔

تنظیموں کی جانب سے اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی کے نام ایک یادداشت پیش کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رکنِ اسمبلی کی جانب سے دی گئی یہ مثالیں پدرانہ ذہنیت کی عکاس ہیں اور خواتین کی وقار کے منافی ہیں۔ یادداشت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایوانِ اسمبلی جیسے باوقار مقام پر اس طرح کی تشبیہات دینا نہایت تشویش ناک ہے اور اس سے غلط سماجی پیغام جاتا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...