طارق رحمن نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم عہدہ کا لیا حلف، 50 وزراء میں 41 نئے چہرے شامل

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 17, 2026359 Views

12 فروری کو ہوئے انتخاب میں بی این پی نے 209 سیٹیں جیتی ہیں، جبکہ اس کی اتحادی پارٹیوں نے 3 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ نئی حکومت کی کابینہ 50 اراکین پر مشتمل ہے۔

بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیر اعظم طارق رحمن، تصویر ’ایکس‘ @bdbnp78

بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیر اعظم طارق رحمن، تصویر ’ایکس‘ @bdbnp78

i

user

بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی تشکیل ہو گئی ہے۔ بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی) کے صدر طارق رحمن نے وزیر اعظم عہدہ کا حلف لے لیا ہے۔ انھیں صدر محمد شہاب الدین نے حلف دلایا۔ یہ تقریب قومی پارلیمنٹ ہاؤس کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوئی۔ طارق رحمن کی حلف برداری کے بعد وزراء اور وزرائے مملکت نے بھی حلف لیا۔ صدر نے ہی سبھی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

حلف برداری کے ساتھ ہی طارق رحمن کی قیادت میں نئی حکومت کی رسمی شروعات ہو گئی ہے۔ تقریباً 2 دہائی بعد بی این پی کی قیادت والی حکومت پھر سے برسراقتدار ہوئی ہے۔ 12 فروری کو ہوئے انتخاب میں بی این پی نے 209 سیٹیں جیتی ہیں، جبکہ اس کی اتحادی پارٹیوں نے 3 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ نئی حکومت کی کابینہ 50 اراکین پر مشتمل ہے۔ اس میں طارق رحمن سمیت 25 وزراء اور 24 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3 تکنیکی ماہر (ٹیکنوکریٹ) بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

اس کابینہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کئی نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ 25 وزراء میں سے 17 پہلی بار وزیر بنے ہیں۔ اسی طرح 24 وزرائے مملکت میں سبھی نئے چہرے ہیں۔ وزیر اعظم طارق رحمن بھی پہلی بار کابینہ کے رکن بنے ہیں۔ پہلی بار وزیر بننے والوں میں طارق رحمن، اے زیڈ ایم زاہد حسین، خلیل الرحمن (ٹیکنوکریٹ)، عبدالاول منٹو، میزان الراشد (ٹیکنوکریٹ)، افروزہ خانم ریتا، شاہد الدین چودھری عینی، محمد اسدالزماں، ذکریا طاہر سمن، دیپین دیوان، فقیر محبوب انعم سوپن، سردار سخاوت حسین بکل اور شیخ ربیع العالم شامل ہیں۔ اسی طرح پہلی بار وزرائے مملکت بننے والوں میں ایم رشید الزماں ملت، انند اسلام امت، محمد شریف العالم، شمع عبید اسلام، سلطان صلاح الدین ٹوکو، قیصر کمال، فرہاد حسین آزاد، امین الحق (ٹیکنوکریٹ)، میر محمد ہلال الدین، حبیب الرشید، محمد راجیب احسن، محمد عبدالباری، میر شاہِ عالم، جنید ساقی، اشراق حسین، فرزانہ شرمن، شیخ فرید الاسلام، نورالحق یاسر خان چودھری، اقبال حسین، ایم اے مہتھ، احمد سہیل منظور، بابی حجاج اور علی نواز محمود خیام شامل ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...