
دریں اثناایک تازہ سیاسی پیش رفت کے تحت بہوجن سماج پارٹی کے سابق سینئر رہنما نسیم الدین صدیقی نے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ ان کی بات چیت آخری مراحل میں بتائی جاتی ہے۔ ’یوپی تک‘ کے مطابق باندہ کے رہنے والے صدیقی کا بندیل کھنڈ اور مغربی اتر پردیش میں اثر و رسوخ مانا جاتا ہے۔ وہ اپنے خاندان اور قریبی ساتھیوں کے لیے سیٹوں کی ٹھوس یقین دہانی چاہتے ہیں۔






