
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج اسلام آباد کی ایک مسجد میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے اور ہندوستان اس سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کرتا ہے۔ “یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ، پاکستان اپنے سماجی تانے بانے سے لاحق مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے، اپنے گھر میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر خود فریبی کے درپے ہے۔ ہندوستان ایسے ہر الزام کو مسترد کرتا ہے، جو بے بنیاد ہے اور بے مطلب بھی ہے۔




