’آج سپریم کورٹ کی ہدایت سے امید کی نئی شمع روشن ہوئی ہے‘، کانگریس کا اظہارِ اطمینان

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 29, 2025363 Views


جئے رام رمیش نے سپریم کورٹ کے ذریعہ جاری ہدایت کو امید کی ایک نئی شمع قرار دیا ہے۔ انھوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کانگریس اراولی کو بچانے کے لیے اپنی مہم جاری رکھے گی اور پوری طاقت کے ساتھ یہ جنگ لڑے گی۔ انھوں نے عدالت عظمیٰ کے تازہ فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی سے فوراً استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تازہ فیصلہ ان سبھی دلیلوں کو خارج کرتا ہے، جو مرکزی وزیر اراولی کی تعریف بدلنے کی حمایت میں دے رہے تھے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...