نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ادیب ایوب نے کہا، “اس ملک میں زیادہ تر امریکی عیسائی ہیں، اور فلسطین عیسائیت کی جائے پیدائش ہے، اگر لوگ اس پر بحث کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے؛ بل بورڈ نے ایک بحث چھیڑ دی ہے، کم از کم یہ بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ ورنہ ہماری آوازیں دبا دی جائیں گی، اور ہماری رائے اور خیالات کو سنا جائے گا۔” حضرت عیسیٰ علیہ السلام شہر بیت لحم میں پیدا ہوئے۔ یہ شہر اس وقت مغربی کنارے میں ہے، فلسطینی علاقوں کے اندر، یروشلم کے جنوب میں واقع ہے۔






