
انہوں نے مزید کہا، “ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک امریکی عوام کو حقیقت کا پتہ نہیں چل جاتا۔ محکمہ انصاف کو فوری طور پر تمام فائلیں جاری کرنی چاہئیں۔” جیفری ایپسٹین ایک امریکی ارب پتی تھے۔ بہت کم وقت میں، اپنی دولت کی بدولت، ایپسٹین نے اس وقت کے امریکی صدر کلنٹن، برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو اور ڈونالڈ ٹرمپ جیسی شخصیات کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کر لیے تھے۔






