
ہی ملک بھر میں نومبر کے آخری ہفتے کے ساتھ موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ شمالی ہندوستان میں سردی اور آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جبکہ خلیجِ بنگال میں بنتا ہوا نیا موسمی نظام آنے والے دنوں میں گردابی طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ طوفان شدت پکڑتا ہے تو جنوبی ریاستوں میں بارش اور ساحلی سرگرمیوں پر اس کے نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔
محکمۂ موسمیاتِ ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ملائشیا اور اسٹریٹ آف ملاکا کے قریب موجود کم دباؤ کا علاقہ بتدریج مضبوط ہو رہا ہے۔ اس نظام سے منسلک سائیکلونک سرکولیشن تقریباً 7.6 کلومیٹر تک پھیل چکا ہے، جو اس کے تیزی سے فعال ہونے کی علامت ہے۔ اندازہ ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ جنوب مشرقی خلیجِ بنگال اور جنوبی اندرمان سمندر کے اوپر ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا، جبکہ اگلے 48 گھنٹوں میں اس کے ایک مکمل گردابی طوفان بننے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔






