سپریم کورٹ نے 18 برس بعد سریندر کولی کو کیا بری، رہائی کی راہ ہموار

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 11, 2025371 Views


نئی دہلی: نٹھاری قتل معاملے میں ایک بڑا موڑ اُس وقت آیا جب سپریم کورٹ نے منگل کو سریندر کولی کو بری کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے کولی کی اصلاحی عرضی کو قبول کرتے ہوئے اس کی سزا اور جرمانہ دونوں کو منسوخ کر دیا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی اس کی رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر گوئی، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ’’اصلاحی عرضی کو منظور کیا جاتا ہے، سزا اور جرمانہ منسوخ کیے جاتے ہیں، اور اگر کسی دوسرے معاملے میں کولی کی ضرورت نہیں ہے تو اسے فوراً رہا کیا جائے۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...