
ٹرمپ نے کہا کہ جب تک وہ وائٹ ہاؤس میں ہیں امریکہ کبھی کمیونسٹ ملک نہیں بنے گا۔ ظہران ممدانی کی جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ نیویارک اب آزاد نہیں ہے کیونکہ اس شہر نےمیئر کے طور پر ایک کمیونسٹ کو منتخب کیا ہے، نہ کہ سوشلسٹ ۔ ممدانی کا نام لیے بغیر ٹرمپ نے کہا کہ میامی اب نیویارک چھوڑ کر آزادی کے متلاشی افراد کے لیے نئی منزل بنے گا۔ ہجوم کی تالیوں کے درمیان، ٹرمپ نے یہ بھی کہا، “ہم اس کا خیال رکھیں گے،” لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کیا اقدامات کریں گے۔






