’یہ استحصال ہے، حکومت سرکلر واپس لے‘، عازمین حج سے 10 ہزار روپے اضافی کرایہ لیے جانے پر اویسی کا ردعمل

AhmadJunaidJ&K News urduApril 30, 2026358 Views


اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’حج کمیٹی عازمین حج سے ’فرق شدہ ہوائی کرایہ‘ کے نام پر اضافی 10000 روپے کا مطالبہ کر رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اسدالدین اویسی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>اسدالدین اویسی / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

عازمین حج سے 10 ہزار روپے اضافی کرایے وصول کیے جانے کے متعلق حکومت کی جانب سے جاری سرکلر پر اسد الدین اویسی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اںہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سرکلر کی کاپی شیئر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’حج کمیٹی عازمین حج سے ’فرق شدہ ہوائی کرایہ‘ کے نام پر اضافی 10000 روپے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ یہ تب ہو رہا ہے جب 2 ماہ قبل ہی ممبئی ایمبارکیشن پوائنٹ سے ہر عازم سے 90844 وصول کیے جا چکے ہیں۔ یہ رقم انفرادی مسافروں کے لیے موجودہ کرایوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہے۔‘‘

اسد الدین اویسی اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’کیا حج کمیٹی کے ذریعے جانے پر عازمین کو سزا دی جا رہی ہے؟ یہ سوائے استحصال کے اور کچھ نہیں۔ زیادہ تر عازمین امیر نہیں ہوتے، وہ برسوں تک پیسے جمع کرتے ہیں تاکہ حج پر جا سکیں۔ یہ ان کے لیے کوئی عیش و آرام کی چیز نہیں ہے۔ اس سرکلر کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے اور عازمین سے وصول کی گئی رقم انہیں واپس کی جانی چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث حکومت کی طرف سے عازمین حج کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وزارت اقلیتی امور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں بتایا گیا کہ 2026 میں حج کے سفر پر جانے والے مسافروں کو اضافی 10 ہزار روپے جمع کروانے ہوں گے۔ تمام مسافروں کو 15 مئی تک اس رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ نوٹس کے مطابق عازمین حج کسی بھی شہر سے سفر کے لیے نکل رہے ہوں، خواہ ممبئی ہو یا دہلی یا پھر کوئی اور جگہ تمام کو اضافی رقم جمع کرنا ہوگا۔ اس کے بارے میں حج کمیٹی آف انڈیا کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...