ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 27 اپریل کو ہوگا طے

AhmadJunaidJ&K News urduApril 26, 2026358 Views


نئی دہلی: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 27 اپریل کو طے ہونے جا رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت ٹوڈ میکلے کی موجودگی میں طے کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں بازار تک رسائی کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکے گا، جس سے خاص طور پر ہندوستانی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...