پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر انگلینڈ بنی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 24, 2026360 Views

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے 51 گیندوں پر 100 رنوں کی طوفانی اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ وہ جب آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کو جیت کے لیے 18 گیندوں میں محض 10 رنوں کی ضرورت تھی۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک، تصویر ’ایکس‘ @ICC

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک، تصویر ’ایکس‘ @ICC

i

user

’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کے سپر-8 مقابلہ میں آج انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ سری لنکا میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کو 2 وکٹ سے فتح حاصل ہوئی، اور اس کے ساتھ ہی وہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ شکست کے بعد پاکستان کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئی ہیں، کیونکہ اب اسے اپنا اگلا میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ دوسری ٹیموں کے میچ پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔

آج کے مقابلہ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بہت لڑکھڑاتے ہوئے اور سلامی بلے باز صاحب زادہ فرحان کے ذریعہ 45 گیندوں میں بنائے گئے 63 انتہائی اہم رنوں کی بدولت پاکستان 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 164 رن بنانے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان کی ابتدا ہی اچھی نہیں ہوئی، کیونکہ تیسرے اوور میں ہی صائم ایوب (7 رن) کا وکٹ گر گیا۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں کپتان سلمان آغا (5 رن) بھی پویلین لوٹ گئے۔ یہاں سے فرحان کا ساتھ بابر اعظم (24 گیندوں میں 25 رن) نے دیا، حالانکہ بابر نے بہت سست بلے بازی کی۔ 11ویں اوور میں جب بابر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 73 رن تھا۔

صاحب زادہ فرحان 14ویں اوور میں اوورٹن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 122 رن تھا اور ضرورت تیزی سے رن بنانے کی تھی۔ فخر زماں نے 16 گیندوں پر 25 اور شاداب خان نے 11 گیندوں پر تیزی کے ساتھ 23 رن ضرور بنائے، لیکن بقیہ بلے بازوں نے مایوس کیا۔ پھر بھی کسی طرح پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے سامنے 165 رنوں کا ہدف رکھ دیا، جو کم از کم لڑنے لائق ضرور تھا۔ انگلینڈ کی طرف سے گیندبازی میں سب سے زیادہ 3 وکٹ لیام ڈاؤسن نے لیے۔ 2-2 وکٹیں جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن کے حصے میں آئیں، جبکہ ایک وکٹ عادل رشید کو ملا۔

165 رنوں کا ہدف حاصل کرنے اتر انگلینڈ کی ابتدا تو پاکستان سے بھی خراب رہی۔ پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر فل سالٹ کا وکٹ شاہین آفریدی نے جھٹک لیا۔ اس کے بعد تیسرے اوور میں دوسرے سلامی بلے باز جوس بٹلر (2 رن) بھی شاہین کا شکار بن گئے۔ ٹیم ابھی سنبھلنے کی کوشش ہی کر رہی تھی کہ جیکب بیتھل (8 رن) بھی 35 رن کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ہیری بروک ایک طرف لڑ رہے تھے اور دوسری طرف وکٹ کا سلسلہ جاری تھا۔

عثمان طارق نے اپنی پہلی ہی گیند پر انگلینڈ کی ٹیم کو چوتھا جھٹکا ٹام بینٹن کی شکل میں دیا، جنھوں نے محض 2 رن بنائے۔ سیم کرن نے کچھ دیر ضرور اپنے کپتان کا ساتھ دیا، لیکن عثمان کی گیند پر ہی 15 گیندوں میں 16 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بروک ایک طرف سے تیزی کے ساتھ رن بنانے کی کوشش کر رہے تھے، جنھوں نے 28 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ انھیں وِل جیکس کا اچھا ساتھ ملا، جس نے ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈالا۔ بروک نے 50 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور اس اننگ نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ حالانکہ سنچری مکمل کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر شاہین آفریدی نے انھیں بولڈ کر دیا۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کو جیت کے لیے 18 گیندوں میں محض 10 رن چاہیے تھے۔

اس کے بعد اگلے اوور میں نواز نے 2 وکٹ لے کر میچ میں دلچسپی پیدا کر دی۔ وِل جیکس 23 گیندوں میں 28 رن بنا کر اور اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اب ٹیم کو 7 گیندوں پر جیت کے لیے 4 رنوں کی ضرورت تھی۔ محمد نواز کے ذریعہ پھینکے گئے انیسویں اوور کے آخری گیند پر ایک رن آئے، اور پھر آخری اوور کی پہلی گیند پر جوفرا آرچر نے چوکا مار کر انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ پاکستان کی طرف سے گیندبازی میں شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب رہے، جنھوں نے 4 اوورس میں 30 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق نے 4 اوورس میں 31 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ 2 وکٹ محمد نواز کے بھی حصے میں آئے، جنھوں نے 3 اوورس میں 26 رن دیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...