
خبروں کے مطابق فیلن کے اپنے نائب سکریٹری، انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ کے ساتھ بھی تعلقات کشیدہ تھے۔ افسران نے بتایا کہ کاؤ، ہیگسیتھ کے قریبی تھے۔ خاص طور پر ان سماجی اور ثقافتی معاملات پر انہوں نے سکریٹری دفاع کی مدت کار کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔ فیلن کے جانے کے بعد اب کاؤ کے چارج سنبھالنے کی امید ہے۔ اس سے پہلے ہیگسیتھ نے فیلن کے چیف آف اسٹاف، جان ہیریسن کو برخاست کر دیا تھا۔





