
اپنی پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے تلخ رخ اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مجموعی طور پر نریندر مودی نے سارا بل عوام پر پھاڑ دیا ہے۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو راحت دینے کے بجائے معاشی بوجھ بڑھا رہی ہے۔ کانگریس نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو راحت مل سکے۔






