’نربھیا کے نام پر سیاست کرنے والوں کی سچائی بے نقاب‘، چلتی بس میں مبینہ اجتماعی عصمت دری پر ڈاکٹر نریش کا سخت ردعمل

AhmadJunaidJ&K News urduMay 14, 2026358 Views


سینئر ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کی تیزی سے جانچ کر متاثرہ کو انصاف دلایا جائے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس کو حساس علاقوں اور رات کے وقت اپنی پٹرولنگ فوراً بڑھا دینی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر دہلی کی بسوں میں پہلے تعینات رہنے والے سیکورٹی گارڈ آج کہاں غائب ہو گئے؟ حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دہلی کی تمام بسوں میں دوبارہ سیکورٹی گارڈ تعینات کیے جائیں تاکہ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے اعتماد کو مضبوطی مل سکے۔ ساتھ ہی راجدھانی کے تمام بس اسٹینڈز اور حساس عوامی مقامات پر اعلیٰ معیار والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور ان کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر مؤثر روک لگائی جا سکے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...