میکسیکو نے جیت سے کیا ٹورنامنٹ کا آغاز، جنوبی افریقہ کو 0-2 سے دی شکست

AhmadJunaidJ&K News urduJune 12, 2026358 Views


میچ کے آغاز ہی سے میکسیکو نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور جنوبی افریقہ پر دباؤ برقرار رکھا۔ اس کا فائدہ اسے نویں منٹ میں ملا، جب جولیان کوئنونیس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user
google_preferred_badge

میزبان میکسیکو نے ’فیفا عالمی کپ 2026‘ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنے والی میکسیکو کی ٹیم نے پورے مقابلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ میں فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جمعرات کو ایزٹیکا اسٹیڈیم میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے تھے۔ اس مقابلے میں جولیان کوئنونیس اور راؤل خیمنیز کے گولوں کی بدولت میکسیکو نے 3 اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں 80,824 تماشائی موجود تھے، جنہوں نے ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔

میچ کے آغاز ہی سے میکسیکو نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور جنوبی افریقہ پر دباؤ برقرار رکھا۔ اس کا فائدہ اسے نویں منٹ میں ملا، جب سعودی لیگ میں اس سیزن شاندار کارکردگی دکھانے والے جولیان کوئنونیس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف میں حاصل ہونے والی برتری کے بعد میکسیکو نے دوسرے ہاف میں بھی اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ 66ویں منٹ میں تجربہ کار اسٹرائیکر راؤل خیمنیز نے شاندار ہیڈر کے ذریعے ٹیم کا دوسرا گول کیا اور اسکور 0-2 کر دیا۔ یہ خیمنیز کے بین الاقوامی کیریئر کا 46واں گول تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے میکسیکو کے عظیم اسٹرائیکر جاریڈ بورگیٹی کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ اب وہ ملک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی خاویر ’چیچاریتو‘ ہرنانڈیز سے صرف چھ گول پیچھے ہیں۔

کولمبیا میں پیدا ہونے والے 29 سالہ فارورڈ جولیان کوئنونیس ان 6 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے اس میچ کے ذریعے میکسیکو کے لیے ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا۔ 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی میکسیکو کی ٹیم کے لیے یہ فتح اعتماد بڑھانے والی ثابت ہوئی ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے لیے یہ مقابلہ مایوس کن رہا۔ ٹیم کو اپنے اگلے میچ میں جمہوریہ چیک کا سامنا کرنا ہوگا، جو آئندہ جمعرات کو اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے دوران نظم و ضبط سے متعلق کئی تنازعات بھی دیکھنے میں آئے۔ جنوبی افریقہ کے اسپھیفیلو سیتھول اور تھیمبا ژوانے کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے باعث ٹیم کو میچ کا اختتام صرف نو کھلاڑیوں کے ساتھ کرنا پڑا۔ دوسری طرف انجری ٹائم میں میکسیکو کے ڈیفنڈر سیزر مونتیس کو بھی ریڈ کارڈ ملا۔ قابلِ ذکر ہے کہ ’فیفا عالمی کپ 2026‘ کئی حوالوں سے ایک تاریخی ٹورنامنٹ سمجھا جا رہا ہے۔ پہلی بار عالمی کپ میں 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی میکسیکو، کناڈا اور امریکہ کر رہے ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...