مہاراشٹر میں کسان تحریک تیز، منوج جرانگے بچو کڈو کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 30, 2025364 Views


بتایا جاتا ہے کہ ممبئی میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں کسان لیڈر بچو کڈو اور مراٹھا تحریک کے رہنما منوج جرانگے پاٹل، راجو شیٹی، روی کانت تپکر، مہادیو جانکر، وامن راؤ چپٹ، اجیت نولے جیسے افراد شرکت کریں گے۔ اسی میٹنگ میں کسانوں کی سب سے بڑی مانگ قرض معافی کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

مراٹھا ریزرویشن تحریک کی اہم شخصیت منوج جرانگے پاٹل آج کسان تحریک میں شامل ہونے والے ہیں۔ منگل کے روز امراوتی ضلع کے چندور بازار سے شروع ہوئی ٹریکٹر ریلی بدھ کے روز ناگپور پہنچی جہاں ہزاروں کسانوں اور پی جے اے پی کے کارکنوں نے جامٹھا فلائی اوور کے پاس ہائی وے جام کر دیا۔ اس کی وجہ سے تقریباً 20 کلو میٹر طویل ٹریفک جام ہو گیا جس سے عوام کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...