موسم ہوا خوشگوار! دہلی-این سی آر میں بارش کا آرینج الرٹ، اتر پردیش کے 60 اضلاع میں ژالہ باری کا امکان

AhmadJunaidJ&K News urduMay 29, 2026363 Views


آئی ایم ڈی نے بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں شدید بارش، آسمانی بجلی اور آندھی کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اڈیشہ اور بہار میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں موسلادھار بارش کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی میں موسلادھار بارش کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

google_preferred_badge

دہلی-این سی آر اور اتر پردیش میں کل ہوئی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ اتر پردیش میں گزشتہ روز بدایوں، جھانسی سمیت کئی اضلاع میں بارش کے ساتھ اولے بھی گرے، جس کے باعث درجۂ حرارت میں کمی درج کی گئی اور لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی۔ آج بھی آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی میں آج بارش اور آندھی کے حوالے سے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسم میں یہ تبدیلی مغربی ہواؤں میں اضطراب (ویسٹرن ڈسٹربنس) کی وجہ سے آ رہی ہے۔

کل دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 24 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی نے دہلی میں آج آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے حوالے سے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج اتر پردیش میں بھی آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے 60 اضلاع میں ژالہ باری اور 10 سے زائد اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں مظفر نگر، بجنور، امروہہ، مراد آباد، سہارنپور اور شاملی وغیرہ شامل ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی اور وسطی اتر پردیش کے متعدد اضلاع اور بندیل کھنڈ میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھی شدید بارش، آسمانی بجلی اور آندھی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ اڈیشہ اور بہار میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان کے کئی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کل دموہ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی تھی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آندھی، بارش اور ژالہ باری کا یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملے گی۔

محکمۂ موسمیات نے بارش، آندھی اور ژالہ باری کے پیش نظر اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ اتراکھنڈ کے اترکاشی، دہرادون، ٹہری، رودرپریاگ اور چمولی سمیت 7 اضلاع میں بارش اور آندھی کے حوالے سے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہماچل پردیش کے کانگڑا، کلّو اور منڈی سمیت کئی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...