
کونکن، مراٹھواڑہ، اروناچل پردیش، ودربھ، آسام، مشرقی اتر پردیش، گجرات اور بہار میں الگ الگ مقامات پر 30 سے50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ وہیں کیرالہ اور ماہے کے مختلف مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش (7 سے 20 سینٹی میٹر) ریکارڈ کی گئی، جب کہ آسام، اڈیشہ، جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو میں مختلف مقامات پر بھاری بارش (7 سے11 سینٹی میٹر) ریکارڈ کی گئی۔






