لیگ مرحلے کے اختتامی میچ میں دہلی کیپٹلز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو دی شکست

AhmadJunaidJ&K News urduMay 25, 2026358 Views


آئی پی ایل 2026 کے آخری لیگ مرحلے کے میچ میں دہلی کیپٹلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 40 رنز سے شکست دی۔ پلے آف میچز 26 مئی سے شروع ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

آئی پی ایل 2026 کے 70ویں لیگ میچ میں دہلی کیپٹلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 40 رنز سے شکست دی۔ دہلی  کیپٹلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 203 رن بنائے۔ اس کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ  نائٹ رائڈرز18.4 اوور میں 163 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ دہلی کی طرف سے لونگی نگیڈی اور کلدیپ یادو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ یہ میچ پلے آف کے لحاظ سے غیر متعلق تھا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی باہر ہو چکی تھیں۔ پلے آف میچز اب 26 مئی سے شروع ہوں گے۔

کے کے آر یعنی کولکتہ نائٹ رائڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ دہلی کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے ایل راہل نے سب سے زیادہ اسکور کیا، انہوں نے 30 گیندوں میں 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ راہل کے علاوہ ابھیشیک پورل نے 22 رنز، ساحر پرکھ نے 24 رنز، کپتان اکشر پٹیل نے 39 رنز، ڈیوڈ ملر نے 28 رنز اور آشوتوش شرما نے 18 رنز بنائے۔ ٹرسٹن اسٹبس کھاتہ کھولے بغیر کریز پر موجود رہے۔ دہلی کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب ٹیم نے 50 رنز کی شراکت کے بغیر مجموعی طور پر 200 سے زیادہ رنز بنائے۔

پیچھا کرتے ہوئے کولکتہ کے کپتان اجنکیا رہانے نے سب سے زیادہ اسکور کیا، انہوں نے 39 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ تقریباً تمام بلے باز فلاپ نظر آئے۔ فن ایلن نے 20 رنز، منیش پانڈے نے 25 رنز، کیمرون گرین نے 2 رنز، تیجسوی دہیہ نے 1 رنز، انوکول رائے نے 9 رنز، ورون چکرورتی نے 5 رنز، اور سوربھ دوبے نے 4* رنز بنائے۔ رنکو سنگھ اور کارتک تیاگی بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔

رائل چیلنجرز بنگلور، گجرات ٹائٹنز، سن رائزرز حیدرآباد، اور راجستھان رائلز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔ آر سی بی ٹاپ فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، جبکہ راجستھان کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔ اب26 مئی کو آر سی بی ک مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے پہلے کوایلیفائر  پلے آف میں ہوگا جو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...