لداخ میں پانچ نئے اضلاع کا اعلان، کل تعداد سات ہوئی؛ انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی

AhmadJunaidJ&K News urduApril 27, 2026358 Views


سری نگر: لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے پیر کے روز مرکز کے زیر انتظام خطے میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد لداخ میں اضلاع کی مجموعی تعداد 7 سے بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔ اس اعلان کو انتظامی ڈھانچے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق نئے بنائے گئے اضلاع میں نُبرا، شام، چانگ تھانگ، زنسکار اور دراس شامل ہیں۔ اس سے قبل لداخ میں صرف دو اضلاع، لیہ اور کرگل، موجود تھے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد انتظامی اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا، دور افتادہ اور سرحدی علاقوں میں ترقی کو فروغ دینا اور مقامی آبادی کی طویل عرصے سے جاری مانگوں کو پورا کرنا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...