عآپ نے ’انڈیا اتحاد‘ سے پوری طرح توڑ لیا رشتہ، سماجوادی پارٹی اور ترنمول کے ساتھ تال میل بنائے رکھنے کا عزم

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 18, 2025358 Views


عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی انڈیا اتحاد کی میٹنگوں میں شامل نہیں ہوگی۔ ہماری پارٹی اور اروند کیجریوال نے پہلے ہی صاف کر دیا ہے کہ ہم انڈیا اتحاد سے باہر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>انڈیا اتحاد، تصویر  ویپن/قومی آواز</p></div><div class="paragraphs"><p>انڈیا اتحاد، تصویر  ویپن/قومی آواز</p></div>

انڈیا اتحاد، تصویر ویپن/قومی آواز

user

لوک سبھا انتخاب 2024 میں بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں آج اس وقت ایک بڑا شگاف پڑ گیا، جب عآپ نے باضابطہ طور پر اس اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ عآپ نے 2024 لوک سبھا انتخاب کے بعد سے ہی اس اتحاد سے دوری بنا لی تھی، لیکن اب جبکہ مانسون اجلاس سے عین قبل انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیاں میٹنگ کر رہی ہیں، تو عآپ نے خود کو پوری طرح سے الگ کر لیا ہے۔

دراصل پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی 2025 سے شروع ہونے والا ہے۔ ایوان میں مودی حکومت کو گھیرنے کے لیے انڈیا اتحاد نے حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے جمعہ کی شان آن لائن میٹنگ طلب کی ہے۔ ہفتہ کو دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش پر بھی ایک میٹنگ انڈیا اتحاد کی بلائی گئی ہے۔ ان میٹنگوں میں شرکت سے عآپ نے انکار کر دیا ہے۔ عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا ہے کہ ان کی پارٹی انڈیا اتحاد کی میٹنگوں میں شامل نہیں ہوگی۔

سنجے سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہماری پارٹی اور اروند کیجریوال نے پہلے ہی صاف کر دیا ہے کہ ہم انڈیا اتحاد سے باہر ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’عآپ پارلیمانی ایشوز پر ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے جیسی اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھے گی اور ان کی حمایت کرے گی، ٹھیک اسی طرح جیسے یہ پارٹیاں عآپ کی حمایت کرتی ہیں۔‘‘ علاوہ ازیں سنجے سنگھ نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ بھی کوآرڈنیشن قائم رکھنے کی بات میڈیا کے سامنے کہی۔

انڈیا اتحاد سے باہر نکلنے کے بارے میں سنجے سنگھ نے بتایا کہ یہ صرف لوک سبھا انتخاب کے لیے تیار ہوا تھا۔ اس کے بعد ہریانہ اور دہلی اسمبلی انتخابات میں عآپ نے تنہا قسمت آزمائی کی۔ پنجاب اور گجرات میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بھی عآپ نے اتحاد سے الگ راستہ اختیار کیا۔ اس طرح عآپ نے پہلے ہی انڈیا اتحاد سے دوری اختیار کر لی تھی، اور اب پارلیمنٹ میں بھی وہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...