سنجو سیمسن کی شاندار کارکردگی کی بدولت چنئی نے دہلی کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

AhmadJunaidJ&K News urduMay 6, 2026358 Views


سنجو سیمسن نے 52 گیندوں پرناٹ آؤٹ  87 رنز بنائے ۔ سنجو نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ جبکہ کارتک نے 31 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

آئی پی ایل 2026 کا 48 واں میچ منگل کو دہلی کیپٹلس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈئم میں  کھیلا گیا۔ چنئی سپر کنگز اس میچ کو آٹھ  وکٹوں سے جیت گیا۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ دہلی نے 7 وکٹوں پر 155 رنز بنائے، جس کا تعاقب چنئی نے 18ویں اوور میں پورا  کر لیا۔

156 کے جواب میں، چنئی سپر کنگز کی شروعات خراب رہی، اور گائیکواڑ ایک بار پھر ناکام رہے۔ وہ صرف چھہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم سنجو سیمسن نے چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے پہلے ارول اور پھر کارتک شرما کے ساتھ شراکت قائم کی، اننگز کو مستحکم کیا اور ففٹی اسکور کی۔

سنجو سیمسن نے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 87 رنز بنائے جبکہ کارتک نے 31 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ سنجو کی اننگز میں سات چوکے اور چھ چھکے شامل تھے، جس سے چنئی سپر کنگز کو 18ویں اوور میں میچ جیتنے میں مدد ملی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز 10 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے، جب کہ دہلی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے۔

پہلے بلے بازی کرنے والی دہلی کی شروعات خراب رہی۔ چوتھے اوور میں پتھم نسانکا اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ کے ایل راہل بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دہلی کے وکٹ گرنے لگے۔ لیکن پھر، سمیر رضوی اور ٹرسٹن اسٹبس نے اننگز کو مستحکم کیا۔ا سٹبس نے 38 رنز بنائے جس میں دو چھکے بھی شامل تھے۔ رضوی نے بھی 34 رنز بنائے، جس سے دہلی کو سات وکٹ پر 155 تک پہنچنے میں مدد ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...