دہلی میں اندوہناک حادثہ، پنجابی بستی کی 4 منزلہ عمارت زمین بوس، 14 افراد کا ریسکیو

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 9, 2025380 Views


دہلی فائر سروس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ملبے میں کچھ گاڑیاں دب گئی ہیں اور انہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دہلی پولیس اور دیگر ایجنسیاں بھی موقع پر موجود ہیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعلقہ عمارت کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے پہلے ہی خطرناک قرار دے دیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دو ماہ قبل ہی عمارت خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا، لیکن مالکان نے اس پر عمل نہیں کیا۔ ایک مقامی نوجوان نے بتایا، “رات کو میں نے دیکھا کہ بلڈنگ ہل رہی ہے۔ میں نے شور مچایا اور سب کو خبردار کیا۔ اس کے فوراً بعد عمارت زمین بوس ہوگئی۔”

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...