’خواتین کے ووٹ خرید کر اقتدار میں آئی مہایوتی حکومت‘، شیو سینا-یو بی ٹی کا الزام، نئے انتخابات کا مطالبہ

AhmadJunaidJ&K News urduJune 3, 2026358 Views


مہاراشٹر میں لاڈکی بہن یوجنا کو لے کر سیاسی تنازعہ کے درمیان شیو سینا (یو بی ٹی) نے مہایوتی حکومت پر خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاست میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے خواتین کو مالی فوائد دے کر ان کے ووٹ حاصل کیے اور اسی بنیاد پر اقتدار تک پہنچی۔

اپنے ترجمان ’سامنا‘ کے اداریے میں شیو سینا (یو بی ٹی) نے کہا ہے کہ ای-کے وائی سی عمل کے بعد وزیر اعلیٰ ماجھی لاڈکی بہن یوجنا کے تقریباً 80 لاکھ مستفیدین کو نااہل قرار دیا جانا سنگین معاملہ ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے کسی موجودہ جج سے کرائی جائے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...