اقلیتی فلاحی منصوبوں میں مسلسل ترمیم ہو رہی ہے، ریاستیں جلد تجاویز بھیجیں: کرن رجیجو

AhmadJunaidJ&K News urduMay 19, 2026358 Views


یہ ایک روزہ کانفرنس قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی، جس کا مقصد ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے کام کاج کا جائزہ لینا اور اقلیتی برادریوں کے لیے جاری فلاحی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس اجلاس میں مختلف ریاستوں کے اقلیتی فلاحی وزرا اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔

کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کانفرنس کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ سشما سوراج بھون میں منعقدہ اس اجلاس میں شرکت ان کے لیے خوش آئند رہی۔ وزیر نے قومی اقلیتی کمیشن کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ترقیاتی امور پر سنجیدہ تبادلہ خیال ہوا اور مختلف ریاستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اقلیتی کمیشنوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ سماج کے آخری فرد تک پہنچایا جا سکے۔ ان کے مطابق بعض ریاستوں میں بہتر کام ہو رہا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...