
بی سی سی آئی نے کہا کہ ’’کوالیفائر-1 26 مئی کو دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے والی 2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں براہ راست داخلہ ملے گا۔ اس کے بعد مقابلے نیو چنڈی گڑھ میں ہوں گے جہاں تیسرے اور چوتھے مقام پر رہنے والی ٹیموں کے درمیان 27 مئی کو ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا اور اسی اسٹیڈیم میں 29 مئی کو کوالیفائر-2 بھی کھیلا جائے گا۔‘‘ بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ’’آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کا اختتام 31 مئی کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گرینڈ فائنل کے ساتھ ہوگا، جو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔‘‘





